لاہور(نیوزڈیسک)) لاہورمیں طالبہ سے زیادتی کیس ،ملزم عدنان ثناءاللہ کاتعلق صوبائی وزیرسے نکلا۔لاہور طالبہ زیادتی کیس مرکزی ملزم کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عدنان ثنا اللہ کو پنجاب کے ایک صوبائی وزیر کی جانب سے تھیٹر کوآرڈیننٹر مقرر کیا گیا۔ ملزم نوجوان لڑکیوں کو اسٹیج ڈراموں میں کام کا جھانسہ دیکر جال میں پھنساتا رہا۔ صوبائی حکومتی عہدیداروں اور بعض پولیس افسروں کی نجی محفلیں بھی سجاتا رہا۔ عدنان ثنا اللہ نے رنگین محفلوں کیلئے لاہور کے پوش علاقوں میں بنگلے بھی کرائے پر لے رکھے ہیں۔ شہر کے مختلف تھانوں میں اس کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔ دوسری جانب طالبہ زیادتی کیس کی ڈی این اے رپورٹ بھی آ گئی۔ ملزم ثنا اللہ کا ڈی این اے میچ ہونے کے بعد پولیس نے باقی سات ملزموں کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔جبکہ ایک ملزم کوننکانہ صاحب سے گرفتارکرلیاگیاہے ۔