اسلام آباد(نیوزڈیسک) کراچی میں گٹروں پروزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی مبینہ طورپرتصاویربناکرسوشل میڈیاپرچلانے والے کراچی کے شہری کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے نکلا۔ایک نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیاہے کہ عالم گیرخان کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے اوراس چینل نے عالم گیرخان کی ایک تصویربھی عمران خان کے ساتھ دکھائی ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالم گیرخان نے کراچی میں گٹروں پرڈھکن نہ ہونے پروزیراعلی سندھ کی گٹرپرڈھکنوں والی تصاویربناکرسوشل میڈیاپروائرل کردیں ۔