اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارت کی طرف سے پٹھان کوٹ ائربیس حملے کے ثبوت پاکستان کوملنے کے بعد پاکستان نے ان ثبوتوں کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن اس بارے میں کوئی ٹھوس لیڈنہیں ملی ۔۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت کی طرف سے پٹھان کوٹ ائربیس حملے کے ثبوت پاکستان کوملنے کے بعد پاکستان نے ان ثبوتوں کی روشنی میں تحقیقات شروع کردی ہیںجبکہ ایک اعلی سطح کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہاگیاہے کہ بھارت کی طرف سے دیئے گئے ثبوت ناکافی ہیں اوراس بارے میں بھار ت سے اس معاملے پرمزید ثبوت مانگے جائیں گے ۔