لاہور( نیوزڈیسک)پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کے بعد چوروں،ڈکیتوں اور دیگر جرائم میں ملوث مجرموں کی تصاویر بھی اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ۔ پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو جرائم پیشہ افراد سے متعلق معلومات اور آگاہی دینا ہے ۔ پولیس نے اپنی وئب سائٹ پر خواتین کو سکیورٹی گائیڈ لائن دینے سمیت عام عوام کو بھی سکیورٹی کے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔