پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد میں سعودی عرب کےخلاف احتجاج کرنے والا شخص گرفتار

datetime 7  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے خلاف احتجاج کرنے اور ڈپلومیٹک انکلیو کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔اسلام آبادپولیس کے مطابق آج ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب شمس گیٹ پر چند درجن لوگ جمع ہوئے اور انھوں نے مسئلہ کشمیر اور سعودی عرب کے خلاف احتجاج کیا۔کچھ لوگوں نے پلے کارڈرز اٹھا رکھے تھے جن پر سعودی عرب کے خلاف نعرے درج تھے۔ان مظاہرین کو پولیس نے منتشر کردیا کیوں کہ شہر میں اس قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے تاہم پولیس کے مطابق ایک شخص وہاں موجود رہا، جس کا نام سید ناصر مہدی بتایا گیا.پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے وہاں سے جانے سے انکار کیا اور ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوکر سعودی سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کی، باوجود اس کے کہ اسے اس حوالے سے خبردار کیا گیا تھا کہ انکلیو کے اندر جانے اور احتجاج پر پابندی ہے.پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے انکلیو کی دیوار پھلانگی اور سعودی سفارت خانے کی جانب دوڑ لگادی.تاہم اسے انکلیو کے اندر ہی پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا اور سیکریٹریٹ تھانے منتقل کیا گیا جہاں مذکورہ شخص کے خلاف کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی.مذکورہ شخص کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…