منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،شمالی کوریا کے ہائیڈروجن تجربے کی مذمت

datetime 7  جنوری‬‮  2016 |

نیویارک(نیوز ڈیسک)شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے پر غور کرنے کیلئے امریکا ،جاپان اور دیگر ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بندہ کمرہ ہنگامی اجلاس ہوا ،جس میں شمالی کوریا کے اقدام کی مذمت کی گئی۔شمالی کورکا کے بم تجربے کی اب تک آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے، اقوام متحدہ، امریکا، جاپان اور دیگر ملکوں نے پیانگ یانگ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل نے نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے پر امریکا، جنوبی کوریا ، جاپان اور دیگرملکوں کے ماہرین شکوک و شبہات کا اظہار کررہے ہیں، عالمی برادری پیانگ یانگ کے اقدامات کی شدید مذمت کررہی ہے۔اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر نے کہا شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات پر کام شروع کردیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کاتجربہ اشتعال انگیزقدم ہے،اس سے عالمی امن کی کوششوں کودھچکالگا۔ انہوں نے کہا شمالی کوریاکوایٹمی طاقت کےطورپرکسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ادھر وائٹ ہاو?س کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا ابتدائی تجزیے سے یہ بات سامنے ا?ئی ہے کہ ہائیڈروجن بم تجربے سے متعلق شمالی کوریا کا دعویٰ درست نہیں۔ جنوبی کوریا کے انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے دعوے کو آزادانہ طور پر ثابت کرنا طویل اور مشکل عمل ہے۔شمالی کوریا نے 2006 سے یہ چوتھا جوہری تجربہ کیا ہے اور حالیہ تجربے کی تصدیق ہوگئی تو یہ ہائیڈروجن بم کا پہلا تجربہ ہوگئے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…