لاہور (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن والٹن ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ جس کے دوران پولیس کی بھاری نفری کو اچانک طلب کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں کی ٹیمیں بھی پولیس کے ہمراہ تھیں۔ اہلکاروں نے علاقے کے گھروں، ہوٹلوں اور ہوسٹلوں میں مقیم افراد کے شناختی کوائف چیک کئے اور ان کی آن لائن تصدیق بھی نادرا سے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ستائیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ سرچ آپریشن رات تین بجے شروع ہوا اور کئی گھنٹے جاری رہا۔