اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر دو دن کے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ سعودی وزیر پاکستانی قیادت سے پاک سعودی عرب تعلقات داعش اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالہ سے بات چیت کریں گے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد ال جبیر کا پاکستان کے دو دن کے سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ پہلے سعودی وزیر نے اتوار کو پاکستان آنا تھا تاہم سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی بڑھنے کے باعث ان کے دورے کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے اہم امور ، داعش اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے اتحاد میں پاکستان کے ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت کریں گے ۔