واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے جوہری تجربے پر ایک بیان میں وزیر خارجہ کیری نے کہا ہے اس تجربے سے عالمی امن اور سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ شمالی کوریا کو ایک جوہری ریاست کے طور پر قبول نہیں کریں گے اور ایسے تجربے ہمارے عزم کو مضبوط کر رہے ہیں۔