کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مالی سال2008-9 میں پاکستان کی تاریخ کے اسٹاک ایکسچینج کابدترین بحران جہانگیر صدیقی کیلیے17کروڑ امریکی ڈالرزکے رائٹس کی منظوری کی وجہ سے پیداہوا، جس کے مرکزی کردارایک اسٹاک بروکر، سابق ڈی آئی جی اورسابق وزیر خزانہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما تھے۔جنھوں نے سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے توسط سے جہانگیرصدیقی گروپ کو فائدہ پہنچایا اورحصص یافتگان کونقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بتایاکہ سابق ڈی آئی جی غلام محمدملکانی کے ذریعے جہانگیرصدیقی نے حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے نویدقمرتک رسائی حاصل کی تاکہ جہانگیرصدیقی کیلیے 17 کروڑڈالرزکے رائٹس کی منظوری کرائی جاسکے ، ڈاکٹر عاصم نے بھی اس سلسلے میں اپناکردار اداکیا،ڈی آئی جی ملکانی کے ڈاکٹر عاصم سے بھی گھریلوتعلقات تھے،تفتیشی افسر نے موقف اختیارکیا کہ سابق ڈی آئی جی غلام محمدملکانی جہانگیر صدیقی گرو پ کے ملازم یا پارٹنر تھے۔
سٹاک ایکسچینج،پاکستان کی تاریخ کا بدترین بحران کس نے پیداکیا؟ ڈاکٹر عاصم نے نام اُگل دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی



















































