اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندربارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندراندراسلام آباد،لاہور، فیصل آباد اورخیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے جبکہ سندھ کے بالائی علاقوں میں شدیددھند پڑنے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،لاہوراورخیبرپختونخوا میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔