لاہور(نیوزڈیسک ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما چودھری محمد سرور کے ضلع میں شامل پیر محل کے صوبائی حلقہ پی پی89 کے حالیہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی اپنی تمام تر سیاسی ہوشیاری کے باوجود انتخابی اکھاڑے سے باہر ہو بیٹھی اور اس کی عوامی مقبولیت کا دعوی لڑکھڑا کر رہ گیا اور تحریک انصاف سیاسی فالو آن پر مجبور ہوگئی، جب پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رانا محمد شفیق نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے امیدوار قطب علی شاہ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیاتو پاکستان تحریک انصاف کے لئے یہ خبر خاصے بڑے دھچکے کا باعث تھی کیونکہ پی پی 89 کا حلقہ پی ٹی آئی آرگنائزر اور مرکزی رہنما چودھری محمد سرور کے ضلع میں شامل ہے-چودھری محمد سرور سمیت پی ٹی آئی لیڈر شپ اس موقع پر حیرت اور صدمے کا شکار ہو گئی جب رانا محمد شفیق نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینے کے باوجود انتخابی اکھاڑے میں اترنے سے انکار کر دیا اور اپنی تمام تر حمایت پاکستان مسلم لیگ (ن )کے نامزد امیدوار کے پلڑے میں ڈال دی- بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماﺅں نے ہمدردی اور حمایت کا رخ آزاد امیداور سونیا علی رضا کی طرف کر دیا اور وہ ٹکٹ نہ ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی ہمدردیاں سمیٹنے میں کامیاب ہوگئیں-انتخابی نتا ئج میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار پہلے آزاد امیدوار دوسرے نمبرپر تھے ۔