ریاض(نیوزڈیسک) دنیامیں سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے ممالک میں پہلے نمبرپرہے اورتیل پیداکرنے والے ملکوں میں سعودی عرب کے فیصلے اہم ہوتے ہیں ۔سعودی عرب کوجولوگ صرف تیل پیداکرنے کے حوالے سے جانتے ہیں وہ ابھی تک اس ملک کے بارے میں کئی ایسے حقائق ہیں جن کے بارے میں کئی افراد آج بھی بے خبرہیں ۔
1۔سعودی عرب میں کوئی دریانہیں ہے اوررقبے کے لحاظ سے دنیا میں اس کا 13واں نمبر اورعرب ریاستوں میں دوسرے نمبرپرہے ۔
2۔سعودی عرب میں مویشوں کی خرید وفروخت کاکاروبارآج بھی دنیامیں مشہورہے اوراس ملک میں روزانہ ایک سواونٹوں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے ۔
3۔سعودی عرب کاگواہر فیلڈ دنیا کاسب سے بڑاتیل کا ذخیرہ ہے جس کے تیل سے اولمپک سائز کے 4,770,897سوئمنگ پول بھر سکتے ہیں۔
4۔سعودی عرب میں خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی عائد تھی لیکن اب خواتین کواس بارے جزوی طورپرمخصوص حالات میں اجازت مل گئی ہے ۔
5۔سعودی عرب کی جی ڈی پی 750ارب ڈالر ہے اور جی ڈی پی کے حساب سے یہ دنیا کا 19واں بڑا ملک ہے۔
6۔سعودی عرب میں اس وقت دنیاکی سب سے بڑی عمارت کی تعمیرکی جارہی ہے جس کی لمبائی ایک کلومیٹرہے اوراس پرتقریبا1.234ارب ڈالرخرچ ہونگے ۔
7۔سعودی عرب اوراردن کے بارڈرکانقشہ برطانوی وزیرونسٹن چرچل مصرکے دارلحکومت قاہرہ میں رہائش پذیرہوکربنایاتھا۔
8۔دنیابھرسے سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی افراد ملک کی آبادی کے60فیصد ہے ۔
9۔سعودی عرب دفاع پر80.80ارب روپے 2014میں خرچ کرتاتھاجوکہ اب بڑھ گیاہے اوراس کی جی ڈی پی کااب 11.2فیصد ہے ۔
10۔بین الاقوامی اداروں اورسعودی عرب کے اپنے اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ سال کے دوران روزانہ ایک فردکوسزائے موت دی گئی
بے شک آپ سعودی عرب میں ہیں لیکن یقیناآپ سعودی عرب کے بارے میں یہ 10چیزیں نہیں جانتے ہوں گے
6
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں