لاہور(نیوزڈیسک )ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت ایک وفد نے امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید سے ملاقا ت کی ہے جس میں پاک بھارت تعلقات، مدارس پر چھاپوں و علماءکرام کی گرفتاریوں اور ممتاز قادری کی سزاسے متعلق موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پرتحفظ نظریہ پاکستان کے حوالہ سے جاری ملک گیر تحریک مزید تیز کرنے اور جلد مذہبی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق رائے کا اظہا رکیا گیا۔ مرکز القادسیہ چوبرجی میں حافظ محمد سعید سے ملاقات کرنے والے وفد میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد خاں لغاری شامل تھے جبکہ جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، قاری محمد یعقوب شیخ اور مولانا عبدالوحید شاہ بھی موجود تھے۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر،امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعیداور دیگر رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی و سیاسی قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نا بہت ضروری ہے۔ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت وطن عزیز پاکستان کے وجود پرمختلف اطراف سے حملے کئے جارہے ہیں اور یہاں سیکولرازم کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہمیں متحد ہو کر نظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ملی یکجہتی کونسل کے قائدین کا کہنا تھا کہ مساجدو مدارس اور منبر و محراب کے حوالہ سے ناروا حکمت عملی روا رکھی گئی ہے۔ مدار س پر چھاپے اور علماءکرام کی گرفتاریاں بیرونی قوتوں کو خوش کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔ ممتاز قادری کی سزا شرعی طور پر درست نہیںہے۔اگر مذہبی جماعتیں ملکر آواز بلند کریں تو سزائے موت ختم ہو سکتی ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اسے سیکولر سٹیٹ بنانے کی بجائے اسلامک سٹیٹ بنایا جائے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قائدین کاکہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کیخلاف سازشوںاور الزام تراشیوں میں مصروف رہتا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات کی باتیں محض دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں۔ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے کسی دھوکہ میں نہ آئیں اور ملکی و قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے



















































