ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جنیوا اور نیویارک میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں طے پانے والے اصولوں کی روشنی میں سعودی عرب بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر شامی بحران کا حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار عادل الجبیر نے شام کے لئے یو این کے خصوصی ایلچی سٹیفن دی میستورا سے ملاقات میں کیا۔عادل الجبیر نے اس امر کا ایک مربتہ پھر اعادہ کیا کہ شام کے مستقبل میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ سعودی عرب خود کو شامیوں کو آزادی اور حقوق دلانے کا پابند خیال کرتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک شامیوں کو فوجی، سیاسی اور اقتصادی تعاون جاری رکھے گا۔اس موقع پر دی میستورا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خواہش اور کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ اس کی حالیہ کشیدگی ویانا مذاکرات کی روشنی میں شامی بحران کے حل تلاش کرنے کوشش پر منفی اثر نہ ڈالے
سعودی عرب کاایران کے بعد ایک عرب ریاست کے سربراہ کوسخت پیغام ،وجہ انتہائی اہم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































