اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

سفارتخانے پر حملے کے بعد کشیدگی،ایران کا جواب اورسعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب نے ایران سے تمام سفارتی عمارتوں کا تحفظ یقینی بنانے اور دوسرے ملکوںکے اندرونی معاملات سے مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اینے عمل اور بیانات کے ذریعے اچھے ہمسائے کا کردار ادا کرنا چاہئے، ہمیں تہران کی معذرت نہیں بلکہ دوسرے ملکوں میں عدم مداخلت کے اصول پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد چاہئے۔ نیویارک میں سیکیورٹی کونسل ہیڈکوارٹرز میں منگل کو علی الصبح نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ المعلمی نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام سفارتی عمارتوں کا تحفظ یقینی بنائے اور دوسرے ملکوں کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ ایران کو اینے عمل اور بیانات کے ذریعے اچھے ہمسائے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہمیں تہران کی معذرت نہیں بلکہ دوسرے ملکوں میں عدم مداخلت کے اصول پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد چاہئے۔اس سے قبل ایران نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے حوالے سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعے کو روکنے کا وعدہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ان حالیہ واقعات پر افسوس ہے اور وہ اس کے ذمہ داران کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اسلامی جمہویہ ایران مستقبل میں کسی ایسے واقعہ کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔سعودی عرب نے اتوار کے روز باضابطہ طور پر ایران کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کردئیے تھے۔ اس کے بعد بحرین نے بھی ایران سے تعلقات توڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ سعودی عرب نے بعد میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ کاروباری تعلقات بھی توڑ دے گا جس میں فلائٹس اور سعودی شہریوں کے ایران جانے پر پابندی شامل ہے۔ریاض کی جانب سے یہ قدم تہران اورمشہد میں سعودی سفارتی مشن کی عمارات پر حملوں کے بعد سامنے آیا۔ سعودی حکام نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے مظاہرین کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے تھے مگر ایران نے اپنے خط میں کہا تھا کہ تہران نے قونصل خانے کی سیکیورٹی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے تھے اور موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا تھا۔خط میں بتایا گیا کہ سعودی سفارتخانے کے باہر تقریبا 8000 پر امن مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے کہ رات کو 11 بجے اچانک کچھ لوگ بے قابو ہوگئے۔ خط میں مزید بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتہائی کوشش کے باوجود کچھ لوگ سفارتخانے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے عمارت کو نقصان پہنچایا۔خط میں مزید بتایا گیا کہ اس حملے میں ملوث 40 سے زائد افراد کی شناخت کرلی گئی تھی اور اب انہیں عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف ضروری کارروائی ہوسکے۔خط کے مطابق ان مظاہرین کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…