اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا ہے کہ 8 جنوری کو ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے انہوں نے کہا ہے کہ 8 جنوری سے ملک میں بارشوں کا ایک سلسلہ شروع ہونے والا ہے جو بلوچستان کے پی کے ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درمیانی مقدار کی بارش اور برف باری کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات میں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے عوام 8 جنوری کو ان علاقوں کی سیاحت کے لئے منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔