دبئی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی، متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزہ میں توسیع کے لیے ایک ماہ کے انتظار کی شرط کو منسوخ کرتے ہوئے اس کی توسیع میں آسانی کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات میں موجود افراد بغیر دوسرے ملک کا سفر کیے اپنے ویزے میں توسیع کے لیے آسانی سے اپلائی کر سکتے ہیں۔حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کو ویزہ میں توسیع کے لیے ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے اب وہ ملک میں رہ کر ہی ویزہ میں توسیع کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کو ویزہ میں توسیع کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا تھا لیکن اب ان کے لیے ویزہ میں توسیع کے لیے اس کو آسان بنا دیا گیا ہے۔