پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹرعاصم کی خودکشی کے خدشے سے متعلق رپورٹ ،ہسپتال پہنچانے کی کوشش ناکام،عدالت نے حکم جاری کردیا

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹرعاصم کی خودکشی ،ہسپتال پہنچانے کی کوشش ناکام،عدالت نے حکم جاری کردیا،ڈاکٹر عاصم کے بارے میں ماہرنفسیات کی خودکشی کے خدشے سے متعلق رپورٹ دے کر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کاکا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے احتساب عدالت کے روبرو خدشہ ظاہر کیا ہے ان کے موکل مسلسل قید تنہائی میں رہنے کی وجہ سے نفسیاتی دباو¿ کا شکار ہوکر خودکشی کرسکتے ہیں۔سابق مشیر پیٹرولیم اور آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو سخت سیکیورٹی میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کعاملے کی 80 فیصد انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، ڈاکٹر عاصم اور ان کے خاندان کے 26 اکاونٹس سے منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ ان بینک اکاو¿نٹس کی تحقیقات ماہرین کررہے ہیں جب کہ 10 فیصد ریکارڈ بھی ابھی قبضے میں لینا ہے۔سماعت کے دوران ڈاکٹر عاصم کے وکیل عامر رضا نے عدالتی حکم پر ماہر نفسیات کی رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کو نفسیاتی مسائل لاحق ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین کو سائیکو تھراپی کی ضرورت ہے، اس لئے انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے خلاف موقف اختیار کیا کہ طبی رپورٹ میں یہ واضح ہے کہ ڈاکٹر عاصم اتنے نفسیاتی دباو¿ کا شکار ہیں کہ وہ خودکشی کرسکتے ہیں، ڈاکٹرعاصم کوموجودہ ماحول میں رکھا گیا تو ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،جب ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کیا گیا تھا اس وقت بھی کوئی دستاویزی ثبوت نہیں تھا، 3 ماہ تک کسی وکیل کو ڈاکٹر عاصم تک رسائی نہیں دی گئی، ڈاکٹر عاصم کو3 ماہ تک حراست میں رکھ کر جو پوچھنا تھا پوچھ لیا گیا اور وہ سب کچھ بتا چکے ہیں، عدالت دیکھے کہ گرفتاری کے وقت کیا ثبوت تھے اور اب تک کیا اضافہ کیا گیا، ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے بجائے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ تاہم عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…