لاہور(نیوزڈیسک)فیس بک پر دوست بننے والی خاتون شہری سے پانچ لاکھ روپے لے کر دبئی فرار ہو گئی ،پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلامپورہ کے علاقہ راج گڑھ کے رہائشی امجد بٹ کی فیس بک پر ایک خاتون آمنہ کامران سے دوستی ہو گئی اور وقت گزرنے کے ساتھ دوسری گہری ہو گئی ۔ خاتون نے امجد بٹ سے کاروبار کےلئے پانچ لاکھ روپے لئے اور پھر اس نے امجد بٹ سے رابطہ منقطع کر دیا۔ امجد بٹ نے خاتون کے خلاف تھانہ اسلامپورہ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دیدی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق فیس بک پر ایسا کچھ موجود نہیں جس سے خاتون کی تلاش میں مدد ملے سکے تاہم اسکی تلاش کےلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔