منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

دولت اسلامیہ کا سر کاٹ دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اشتہار جاری کردیا

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پہلا ٹی وی اشتہار جاری کردیا ،اس انتخابی اشتہار میں انھوں نے مسلمانوں اور میکسیکو سے نقل مکانی کر کے آنے والے افراد کے بارے میں اپنے متنازع بیان کو دہرایا ہے۔اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ شدت پسند تنظیم دولت ’کا سر کاٹ دیں گے‘ اور ’ان کا تیل ضبط کر لیں گے۔‘خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہر ہفتے دو کروڑ روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب کی پروپیگنڈا ویڈیو میں اپنی تقریر کا اقتباس استعمال کیے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے موقف کا دفاع کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ان کی تعریف کی تھی کہ انھوں نے اس ’مسئلے‘ پر دیانتداری سے بات کی ہے جس پر بات کرنے سے دوسرے رہنما کتراتے ہیں۔امریکی چینل سی بی ایس سے بات کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ اب لوگ اس مسئلے پر ’بات کرنا شروع ہو گئے ہیں۔‘ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر ’مکمل‘ پابندی عائد کر دینی چاہیے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سرحدوں کو اس وقت تک مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے جب تک ’ہمارے ملک کے نمائندگان اس بات کا تعین نہیں کر لیتے کہ کیا ہو رہا ہے۔‘ان کے اس بیان کی امریکہ میں شدید مذمت کی گئی تھی اور خود ان کی جماعت کے دوسرے صدارتی امیدواروں، صدر اوباما اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرن نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔امریکہ کی سابق سیکریٹری خارجہ اور صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے لیے ’ سب سے بڑے بھرتیاں کروانے والے‘ بنتے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ڈویموکریٹس کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہیلری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن نے بھی ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…