منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی(ویب ڈیسک)ایران میں سعودی سفارتخانہ نذرآتش کیے جانے اور سوڈان و بحرین کے بعد کویت نے بھی اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شیخ نمر النمر کا سرقلم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے حالات کافی کشیدہ ہوگئے تھے جن میں شدت اس وقت پیدا ہوئی جب تہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا گیا۔ سفارتخانہ جلائے جانے کے واقعہ کے بعد سعودی عرب نے ایران سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا اور ایران کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے کر ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا تھا۔سفارتی تعلقات کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تجارتی اور فضائی تعلقات بھی منقطع کرلیے ہیں۔ دوسری طرف بحرین اور سوڈان نے بھی سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے جبکہ متحدہ عرب امارات نے ایران کا سفارتی درجہ کم کرکے اپنے سفیر کو واپس بلالیا۔ متحدہ عرب امارات کے ایران میں سفارتخانے میں سفیر کی جگہ ناظم الامور فرائض سرانجام دے گا۔سعودی عرب، بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…