روس (ویب ڈیسک) کےروسی وزیر اعظم ولادیمر پوٹن نے مارچ 2012 کے الیکشن میں اپنی پوزیشن کے بارے میں بتایا۔ ماسکو کے امیر ترین شہسواروں کےکلب نیو سنچری میں پیوٹن نے والدائی کلب کے ممبران کے لیے ایک انتہائی شاہانہ ضیافت کا اہتمام کیا۔اس ضیافت کا احوال ڈگلس ای سچوین اور میلک کیلان نے اپنی کتاب دی رشیا چائنا ایکسس(The Russia-China Axis) میں بیان کیا ہے۔پوٹن نے اپنے مہمانوں سے بہت سے موضوعات پر بات کی۔ ان میں روسی حکومت پر عوام کا عدم اعتماد سے لے کر ا±ن کی اپنی لیڈرشپ جیسے موضوعات شامل تھے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی گفتگو کا رخ امریکا کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے حاضرین میں موجود امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ سے پوچھا ہے ، کیا ہم تبدیل ہورہے ہیں۔بال اب آپ کے کورٹ میں ہے، کیا آپ تبدیل ہوگے؟ اس کے بعد انہوں نے ایک میزائل سسٹم کی نامنظوری کے حوالے سے بات کی، جو امریکا اپنےدفاع کے لیے بنا رہا تھا۔پوٹن نے اسے روس کے لیے خطرہ قرار دیا۔ پوٹن نے حاضرین سے کہا کہ امریکا صرف ایک وجہ سے ہی روس سے تعلقات بڑھانا چاہتا ہے، صرف روس ہی وہ ملک ہے جو امریکا کو آدھے گھنٹے یا اس سے بھی کم وقت میں تباہ کر سکتا ہے۔ کتاب کے مصنفوں کا کہنا ہے کہ امریکا کے حوالے سے پوٹن کے اصل خیالات کا پتہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔
امریکہ کو آدھے گھنٹے میں تباہ کرسکتے ہیں ، روسی صدر کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے



















































