جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں اقتدار نواب ثنا اللہ زہری کو منتقل ‘کابینہ کی تشکیل کیلئے غور

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک)مری معاہدے کے تحت بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بعد اقتدار نواب ثنا اللہ زہری کو منتقل ہوگیالیکن صوبائی کابینہ دو ہفتے بعد بھی تشکیل نہیں دی جاسکی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بلوچستان میں اڑھائی سالہ دوراقتدار میں طے شدہ فارمولے کے تحت مخلوط کابینہ میں مسلم لیگ ن کے پاس سینئر وزیر سمیت پانچ وزارتیں اور دو مشیر، پشتونخواہ میپ کے چار وزرا اور دو مشیر اور نیشنل پارٹی کے بھی چار وزیراور ایک مشیر جبکہ ق لیگ کا ایک وزیرشامل تھا۔23دسمبر کو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزارت اعلیٰ کامنصب چھوڑا تو ان کے مستعفی ہونے کے بعد 14وزرا اور چار مشیروں پر مشتمل صوبائی کابینہ بھی فارغ ہوگئی۔ڈاکٹر عبدالمالک کیمستعفی ہونے کے اگلے ہی دن 24دسمبر کو نواب ثنا اللہ زہری نے وزارت اعلی کا منصب تو سنبھال لیا ،تاہم ان کی کابینہ اب تک تشکیل نہیں دی جاسکی۔ن لیگ کی اتحادی پشتونخواہ میپ اور نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ وزارتوں پر ان کی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میر طاہر بزنجو کا کہنا ہے کہ جہاں تک ہماری جماعت کا تعلق ہے، میں کوئی چیز چھپانا نہیں چاہتا، ہمارے وہی منسٹرز ہیں جو پہلے تھے ان میں کوئی تبدیلی نہیں لارہے، ہم نے اپنی لسٹ پہلے ہی حوالے کردی ہے۔مخلوط صوبائی حکومت میں شامل پارلیمانی جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس وزارتیں پہلے والی ہی رہیں گی تاہم وزیروں میں ردوبدل ہوسکتاہے‘یہ یقین دہانی بہرحال نواب ثنائ اللہ زہری بھی کراچکے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نواب ثنائ اللہ زہری کا کہنا ہے کہ منسٹریاں تو وہی رہیں گی ،ہمیں بھی اختیار ہے کہ ہم نئے لوگ شامل کریں کابینہ میں یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے پرانے لوگوں کو رکھیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مخلوط کابینہ میں طے شدہ فارمولے کے تحت وزارت اعلیٰ لیگ کو ملنے کے بعد بھی وزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ وہی رہے گا ،یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟یہ تو وقت ہی بتائے گا،مگر یہ حقیقت ہے کہ اب تک وزارتوں کا اعلان نہ ہونے سے عوامی مسائل کا حل تو تعطل کا شکار ہوا ہی ،اس کے ساتھ ساتھ اتحادی جماعتوں میں اس سلسلے میں اتفاق پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…