منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل نے مغربی علاقوں میں جانے کی اجازت نہ دی،اقوام متحدہ کا تفتیش کار مستعفی

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جینیوا(نیوز ڈیسک) فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے ایک تفتیش کار نے متعدد کوششوں کے باوجود غزہ اور مغربی کنارے کے علاقوں میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.اپنے بیان میں مذکورہ تفتیش کار نے کہا کہ فلسطین کے مغربی علاقوں اور غزہ میں جانے کی اجازت نہ دے کر اسرائیل نے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مکارم ویبیسونو نے کہا کہ انھوں نے متعدد بار زبانی اور تحریری طور پر فلسطین میں داخل ہونے کی اجازت طلب کی تھی، جس پر 10 ماہ گزر جانے کے بعد بھی جواب موصول نہیں ہوا۔انھوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کو اپنے پیش کردہ استعفے کے اعلان میں ’فلسطین میں جاری انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی صورت حال اور فلسطینی متاثرین کے مؤثر تحفظ میں کوتاہیوں پر گہری تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔انڈونیشیا کے سابق سفیر جو اقوام متحدہ کی مذکورہ نشست کے لیے جون 2014 میں منتخب ہوئے تھے، نے گزشتہ سال مارچ میں کونسل کو پیش کی جانے والی اپنی پہلی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیل کو 2014 میں ہونے والی غزہ جنگ کے دوران 1500 فلسطینیوں کی ہلاکت (جن میں ایک تہائی تعداد بچوں کی تھی) کی تحقیقات کرکے اس کے نتائج کو عوامی سطح پر لانا چاہیے۔مکارم نے کہا کہ ’اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے دوران مجھے ہر قدم پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت اس حوالے سے تعاون کررہی تھی۔خیال رہے کہ اسرائیل طویل عرصے سے فلسطین کے لیے ایک غیر جانبدار تفتیش کار کی نشست کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ 47 ممالک کے فورم پر تعصب کا الزام بھی لگاتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…