ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی،نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

datetime 5  جنوری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)نیب اور حساس اداروں کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک دوہفتوں کے اندر کوئی بڑی بریکنگ نیوز سامنے آسکتی ہے جس سے حکومت سندھ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ چار روز سے نیب اور اہم خفیہ اداروں کی ٹیمیں اسلام آباد سے کراچی آچکی ہیں انہوں نے اہم ترین معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے اور اہم شخصیات کی باقاعدہ نگرانی تیز کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ میگا اسکینڈلز کی باریک بینی سے اسکینگ کی جارہی ہے جس میں اہم ترین شخصیات کے ملوث ہونے کے ثبوت ملا ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے لیے نیا طوفان تیار کھڑا ہے جس کے بعد حکومت سندھ شاید ڈاکٹر عاصم حسین کا کیس بھی بھول جائے ”خبر رساں ادارے“ کی جانب سے ٹیموں کے اہم ذمہ داروں سے رابطہ کی متعدد رابطہ کی کوشش کی گئی جس پر صرف اتنا جواب دیا گیا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا جلد ہی اس ضمن میں حقائق سامنے آجائیں گے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سندھ کو ان ٹیموں کی آمد کا علم توہوا ہے مگر وہ اس بات پر پریشان ہے کہ ٹیمیں کراچی میں کس مقصد کے لیے آئی ہیں؟ ان کا ٹارگٹ کیا ہے؟ کن افسران نے ان ٹیموں سے ملاقات کی ہے؟ کیا ثبوت ان ٹیموں کے حوالے کیے گئے ہیں ؟ مگر حکومت سندھ بھی تذبذب کا شکار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…