پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی حج کو ٹہ و دیگر معاملات ،سعودی حکومت نے میٹنگ موخر کر دی

datetime 5  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سعودی حکومت نے پاکستانی حج کوٹے میں اضافے اور دیگر معاملات طے کرنے کیلئے طے شدہ میٹنگ فروری کے مہینے تک موخر کر دی ہے ،میٹنگ میں تاخیر کی وجہ سے پاکستانی حکام کو رواں سال حج پالیسی طے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ،کوٹہ بڑھنے کی صورت میں پاکستانی حکام کو مذید 40ہزار حجاج کیلئے ٹرانسپورٹ رہائش اور دیگر انتظامات کرنے ہونگے جس سے حج اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستانی حج مشن اور سعودی حکام کے مابین پاکستانی حاجیوں کی تعداد اور دیگر امور طے کرنے کے لئے 4جنوری کو ہونے والی میٹنگ سعودی حکام کی جانب سے منسوخ کر دی گئی ہے اور امکان ہے کہ یہ میٹنگ فروری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان ہوگی 1988کی مردم شماری کے مطابق1لاکھ 80ہزار پاکستانیوں کو کوٹے کے مطابق حج کرنے کی اجازت ہے تاہم حرم شریف کی توسیع کے پروگرام کی وجہ سے سعودی حکومت نے تمام ممالک کے حج کوٹے میں 20فیصد تک کمی کردی تھی چونکہ حرم شریف کی توسیع کا کام اگلے چندمہینوں میں مکمل ہوجائیگالہذا پاکستانی حکام کو یہ امید ہے کہ اس سال پاکستان کاکوٹہ دوبارہ بحال ہوجائیگاجس کے بعد پاکستانی حکام کو تقریباً40ہزار کے قریب پاکستانیوں کے لئے رہائش ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کرنے ہونگے ذرائع کے مطابق حج معاملات طے نہ ہونے کیو جہ سے پاکستانی حکام کو انتظامات کے سلسلے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں جس سے نمٹنے کیلئے وزارت مذہبی امور نے انتظامات شروع کر دئیے ہیں ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…