لاہور( این این آئی)لاہورمیںدو خواتین پولیس اہلکاروں سے مبینہ ریپ کی کوشش ، دو خواتین پولیس اہلکاروں سے مبینہ ریپ کی کوشش کے الزام میں تین اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ثناءلیاقت اور زیب النساءکرسمس کے موقع پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی تھیں کہ تین پولیس اہلکاروں افتخار احمد،قاسم اور اصغران کو ایک نا معلوم مقام پرلے گئے اور ان سے مبینہ ریپ کرنے کی کوشش کی تاہم خواتین پولیس اہلکار مزاحمت کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔ خواتین اہلکاروں کی طرف سے مرد اہلکاروں کے اس اقدام کے خلاف اعلیٰ پولیس حکام کو درخواست دی گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد تینوں کو معطل کر کے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔