لاہور (نیوزڈیسک ) دبئی سے آنے والے دو خاندانوں میں جھگڑے سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ میدان جنگ بن گیا ۔ بتاےا گےا ہے دبئی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304پر آنے والے دو خاندانوں مےں امےگرےشن ہال مےں رش کے باعث لائن توڑنے پرہاتھا پائی ہوگئی اور دےکھتے دےکھتے صورتحال شدید جھگڑے تک پہنچ گئی ۔ اس دوران دونوں طرف سے اےک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی گئی ۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور وہاں موجود دوسرے مسافروں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاﺅ کرایا ۔