اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ،عمران خان نے اہم تجویز پیش کردی،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب تنازع پر پاکستان کو مصالحتی کردار ادا کرنا چاہئے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تنازع ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔ دونوں اسلامی ممالک کے مابین کشیدگی سے بڑا نقصان ہو گا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں تنازع ختم کروانے کے لیے پاکستان کو مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں جو کشیدگی پائی جا رہی ہے اس سے عالم اسلام کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔