پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات جانے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری

datetime 4  جنوری‬‮  2016 |

متحدہ عرب امارات((نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا کی توسیع کے عمل میں آسانی کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا میں توسیع کے لیے ایک ماہ کے انتظار کی شرط کو منسوخ کر دیا ہے ۔ وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات میں موجود افراد محض 570 درہم کی دائیگی پر ملک سے باہر گئے بغیر ہی اپنے ویزے میں توسیع حاصل کر سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر ڈاکٹر راشد سلطان کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے 2004کے فیصلہ نمبر337 کے مطابق وزٹ ویزا پر آنے والے افراد کے لیے امارات سے باہر جائے بغیر ہی ویزا میں توسیع کی سہولت دینے کو دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی اب ایگزٹ Exit کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے تمام افراد اور کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی درخواستیں اور رقم جمع کروا دیں۔حکام کا کہنا ہے کہ نیا قانون تمام انٹری پرمٹ پر لاگو ہو گا جس میں ٹرانزاٹ ویزا، شارٹ ٹرم ویزا (ایک ماہ کے لیے)، اور لانگ ٹرم ویزا (90 دن کے لیے) ، اسٹوڈنٹ ویزا، میڈیکل علاج کے لیے ویزا اور ریذیڈنس ویزا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزٹ ویزا پر آئے افراد کو ویزے میں توسیع کے لیے ایک ماہ کے لیے ملک سے بارہر جانے کی شرط کو لازم قرار دیا گیا تھا تاہم اب اس قانون کو بدل کر وزٹ پرآئے افراد کی سہولت کے لیے وزارت داخلہ حکام نے قانون میں تبدیلی کر دی ہے۔جس سے متحدہ عرب امارات میں موجود افراد کو آسانی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…