پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب کا چائلڈلیبرکے خلاف دبنگ اعلان، سب کے دل جیت لئے

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا – جس میں اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے لیگل فریم ورک کو موثر اور جامع بنانے کا فیصلہ کیا گیا- اس ضمن میں آرڈیننس کا اجراءکیا جائے گا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر چائلڈ لیبرکا خاتمہ کریں گے -اینٹوں کے بھٹوںپر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا جائے گااور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا-انہوںنے کہا کہبھٹوں پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ضلع کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی – متعلقہ اضلاع کے ڈی سی او زاور ڈی پی اوز ضلعی کمیٹیوں کی کارکردگی مانیٹرکریں گے جبکہ ان ضلعی کمیٹیوں کی ہفتہ وار باقاعدہ میٹنگ ہو گی اورڈی سی اوز اور ڈی پی اوز خود بھی اینٹوں کے بھٹوں کو چیک کرنے کے پابند ہوںگے – وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے آرڈیننس کے اجراءکے لئے متعلقہ محکمے آرڈیننس کا مسودہ جلد مرتب کر کے پیش کریں – وزیر اعلی نے سیکرٹری صنعت کو ہدایت کی کہ اینٹوں کے بھٹوں کی رجسٹریشن کے لئے سات روز میں رپورٹ پیش کی جائے اورسکولوں میں بچوں کے قیام و طعام کا بھی جائزہ لیا جائے-بچوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے علاج و معالجے کے حوالے سے جامع پروگرام وضع کیا جائے – صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ، راجہ اشفاق سرور، رانا مشہود احمد،ترجمان پنجاب حکومت زعیم حسین قادری، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی –



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…