اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مشیر خارجہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی پر فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیں.کشیدگی کے خطے میں بڑے گہرے اثرات مرتب ہونگے ہم غافل نہیں رہ سکتے ۔ہمیں قومی یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں ایک تشویش ناک صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے ۔یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر خارجہ فوری طور پر اسمبلی کو اعتماد میں لیں ۔۔اس صورتحال پر حکومت کا کیا موقف ہے اور ہم کیا کرنے جا رہے ہیں ۔۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اسکیم کو مسترد کرتے ہیں اور قومی اسمبلی میں اسکی بھرپورمخالفت کریںگے ،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی ایران سعودی عرب کشیدگی سنجیدہ معاملہ ہے ۔حکومت کیا سوچ بچار کر رہی ہے ایوان کو بتایا جائے ۔اس کشیدگی کے خطے میں بہت زیادہ اثرات مرتب ہونگے ۔حکومت اتنا تو بتا دے کہ وہ کیا کردار ادا کر رہی ہے یا کرنا چاہتی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ اس حساس معاملے پر یکسوئی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ایران سعودی عرب کشیدگی پر حکومت اور اپوزیشن میں تفریق نہیں ہونی چاہئے ۔ہم سب کو اس اہم معاملے پر یکجہتی دکھانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران دونوں سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں ۔ ایران کے ساتھ ہمارے اقتصادی اور معاشی تعلقات ہیں گیس پائپ لائن بھی بن رہی ہے۔ پاکستان میں بڑی تعداد میں اہل تشیع بستے ہیں۔ ہمیں قومی نقطہ نظر اجاگر کرنا ہوگا۔ہم اس اہم معاملے سے غافل نہیں رہ سکتے ۔ حکومت کوئی تو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس پر پالیسی بیان کب دے گی۔ تحریک انصآف کی شیری مزاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران آمنے سامنے ہیں ۔حکومت پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دے ۔پاکستان میں احتجاج ہو رہا ہے ۔۔اور یہ ایک بڑا فرقہ وارانہ ایشو بن سکتا ہے ۔
تحریک انصاف کے مطالبے نے حکومت کوسوچنے پرمجبورکردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے
-
سرکاری ملازمین کا جی پی فنڈ کتنا ہوگا؟ نوٹیفکیشن جاری



















































