پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

لاہوربڑی تباہی سے بچ گیا،انعامات کااعلان ہوگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ہنجروال پلی کے قریب سے ملنے والا پانچ کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا ،بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کو تجزیے کےلئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا جبکہ پولیس سمیت دیگر حساس اداروں نے بم رکھنے والے شخص کی ممکنہ طور پر علاقے میں موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کی موبائل سکواڈ نے ہنجر وال پلی کے قریب سٹیل کا لاوارث ڈول دیکھ کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا ۔ ڈول کی تلاشی لینے پر اس کے اندر سے تیار بم برآمد ہو گیا جسے فوری ناکارہ بنا دیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم دیسی ساختہ ہے جس میں پانچ کلو گرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی ، اے ٹی ایس سمیت دیگر حساس اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے جبکہ بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کو مزید تجزیے ے لئے فرانزک لیب منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے تمام پہلوﺅں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے کہ تیار بم یہاں کس طرح پہنچایا گیا کیا اسے کسی دوسری جگہ منتقل کر کے تخریب کاری کی جانی تھی ۔ پولیس اور حساس اداروں نے بم رکھنے والے شخص کی ممکنہ طور پر علاقے میں موجودگی کے باعث سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت میں بھی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بم کی نشاندہی کرنے والے موبائل سکواڈ کے لئے سی سی تھری سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…