اسلام آباد(ویب ڈیسک) سی ڈی اے انفورسمنٹ نے اسلام آباد کے سب سے بڑے فائیو سٹار ہوٹل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر لگائے گئے بیریرز ، چیک پوسٹ اور دیگر تجاوزات گرادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے سی ڈی اے کو حکم دے رکھا ہے کہ اسلام آباد سے فی الفور تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہٹائی جائیں۔ عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پیر کے روز سی ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے فائیو سٹار ہوٹل کی طرف سے سڑک پر غیر قانونی طریقے سے بنائی گئی چیک پوسٹ اور بیریئرز کو ہٹادیا۔اس موقع پر مقامی افراد نے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل نے گزشتہ 6 سال سے غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی جس پر ہوٹل کی سیکیورٹی کے اہلکار بلاوجہ گزرنے والے لوگوں کو تنگ کرتے تھے اور تلاشی لیتے تھے۔واضح رہے کہ چیک پوسٹ ایم این اے ہاسٹل اور دفتر خارجہ کے دفاتر کی طرف جانے والی سڑک پر بنائی گئی تھی