اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ضمنی انتخاب میں ووٹر لسٹوں کی مبینہ رد و بدل اور نادرا میں خفیہ مداخلت پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی پٹیشن میں چیئرمین نادرا کے ساتھ ان کے مشیر خصوصی محمد خرم کو بھی فریق بنایا گیا۔ 28 سالہ محمد خرم نے اپنے کوائف مں اس امر کا برملا اعتراف کیا کہ وہ 2013 کے انتخابات میں حلقہ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کی انتخابی مہم کا انچارج تھا پٹیشن میں کہا گیا کہ انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے موصوف نے نادرا میں ملازمت سے استعفےٰ دیا جہاں بطور منیجر اس کی تنخواہ دو لاکھ روپے سے زائد تھی عدالت کو بتایا گیا کہ انتخابی کامیابی پر سردار ایاز صادق نے اسے وفاقی علاقے کے لئے سپیکر کا خصوصی مشیر مقرر کیا لیکن چونکہ مذکورہ تقرری آئین کے تحت کی گئی اس لئے وہ عدالت کے روبرو چیلنج نہیں کی جا رہی البتہ مارچ 2015 میں بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر سپیکر صاحب نے اسے ایک مرتبہ پھر نادرا میں داخل کروایا جہاں اس کی تنخواہ چار لاکھ سے زائد ہے۔