لاہور(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سینیٹ میں پی آئی اے کی نج کاری کے خلاف کثرت رائے سے قرار داد منظور کر لی گئی ہے۔حکومت اپوزیشن اور مزدوروں کے مطالبہ کو نظر انداز نہ کرے۔ پی آئی اے ، واپڈا ، ریلوے ، پاکستان سٹیل ملز اور او جی ڈی سی قومی ادارے ہیں۔ قومی اداروں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کرنے کی بجائے ان کی بحالی کا پروگرام سنجیدگی سے اختیار کیا جائے۔ لیاقت بلوچ سے واپڈا پیغام یونین کے رہنما?ں ایس ڈی ثاقب ، احسان چوہدری ، ملک یوسف نے ملاقات کی اور انہیں واپڈا کے ٹکڑے کرکے نج کاری کے عمل کے خلاف واپڈا مزدوروں کی پریشانی اور احتجاجی پروگرام سے آگاہ کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزدور رہنما?ں کو یقین دلایا کہ مزدوروں کو سرمایہ دارانہ نظام کے مقابلہ میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مزدوروں کے معاشی قتل کا ہاتھ روکیں گے۔ حکومت صدارتی آرڈی نینس واپس لے اور پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کر ے۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر بلوچستان کے تحفظات دور کرنا اچھا عمل ہے لیکن صوبہ خیبر پختونخوا کے تحفظات بھی جلد دورکیے جائیں اور افہام و تفہیم سے چینی امداد سے ملک کے تمام حصوں کو مستفید کیا جائے۔