وہاڑی (نیوز ڈیسک)وہاڑی میں ل±ڈن روڈ پر کوٹ والی پل کےقریب ٹرک اور کار کے تصادم میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ل±ڈن روڈپرکوٹ والی پل کے قریب تیز رفتار کار ٹرک سے جاٹکرائی، حادثے میں مختار احمد، اسکی بیوی جمیلہ بی بی، بیٹی عاصمہ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو اہلکاروں کاکہناہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا،جاں بحق افراد کا تعلق بہاول نگر کے علاقے فقیر والی سے تھا،جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروہاڑی اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔