ویٹی کن سٹی(نیوزڈیسک)ویٹیکن نے فلسطین کو باقاعدہ ایک ریاست کے طور پر تسیلم کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں فریقین کے مابین گزشتہ چھ برسوں سے مذاکرات جاری تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ برس جون کے آخر میں فلسطین اور ویٹیکن کی مابین طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔ اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں تمام تر شرائط پوری ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد سے ویٹیکن کی دستاویزات میں فلسطین کو ایک انتظامیہ کی بجائے ایک ملک کے طور لکھا جائے گا۔ اس بیان کے مطابق ”یہ خطے کی کشیدہ صورتحال کو پر امن مذاکرات کے ذریعےحل کرنے کی خواہش کے اعادہ بھی ہے۔ویٹیکن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نے صدر محمود عباس کو امن کا فرشتہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کہا تھا اور ان کا مقصد اسرائیل کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ تاہم اسرائیل کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ویٹیکن اور فلسطینی ریاست کے مابین طے پانے والا معاہدہ بتیس نکات پر مشتمل ہے اور یہ چھ سال تک جاری رہنے والے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ اس میں کلیسا اور ان علاقوں کے باہمی تعلقات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، جو فلسطین کے زیر انتظام ہیں۔ اس معاہدے پر گزشتہ برس چھبیس جون کو فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی اور ویٹیکن کے ان کے ہم منصب پاو¿ل رچرڈ نے دستخط کیے تھے۔ فلسطین کو اب تک دنیا کے ایک سو تیس سے زائد ممالک ایک خود مختار ریاست کے طور پر تسیلم کر چکے ہیں۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس نئی پیش رفت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے امن کے لیے کسی اتفاق رائے تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے اور فریقین کے مابین براہ راست امن بات چیت کے امکانات بھی معدوم ہو گئے ہیں۔ ”اسرائیل یہ یکطرفہ فیصلہ تسلیم نہیں کرے گا“۔ اسرائیل اور ویٹیکن کے مابین گزشتہ بیس برسوں سے مذاکرات جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی بنیادی معاہدے طے نہیں پایا ہے۔
ویٹی کن نے تاریخی اعلان کردیا،اسرائیل کا شدید ردعمل
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سچا اور کھرا انقلابی لیڈر
-
بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ ...
-
معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی
-
حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے نئی اسکیم جاری کر دی!بڑی خوشخبری
-
انڈر 19 ون ڈے: جنوبی افریقا کے بیٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
-
پی ایس ایل 9′ امپائر علیم ڈار کو اضافی فیس کیسے ملی؟ آڈٹ رپورٹ میں ...
-
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ،اربوں روپے کی کرپشن کےسنگین ...
-
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ...
-
دادا نے کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا
-
بلوچستان،دہرے قتل کے بعد بیٹی کی موت جائز قرار دینے پر والدہ کو جیل بھیج ...
-
خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
-
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سچا اور کھرا انقلابی لیڈر
-
بے ہوش خاتون کو ہسپتال لے جاتے ہوئے ایمبو لینس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
-
معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی
-
حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کے لیے نئی اسکیم جاری کر دی!بڑی خوشخبری
-
انڈر 19 ون ڈے: جنوبی افریقا کے بیٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
-
پی ایس ایل 9′ امپائر علیم ڈار کو اضافی فیس کیسے ملی؟ آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف
-
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک ،اربوں روپے کی کرپشن کےسنگین الزامات
-
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
دادا نے کاروکاری کے الزام میں پوتی کوقتل کردیا
-
بلوچستان،دہرے قتل کے بعد بیٹی کی موت جائز قرار دینے پر والدہ کو جیل بھیج دیا گیا
-
خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
-
راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب
-
ایشیا کپ 2025؛ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کس دن ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی