پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اہم ترین دورے پر روانگی،میزبان ملک میں تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اہم ترین دورے پر روانگی،میزبان ملک میں تاریخی استقبال کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم محمد نواز شریف پیر سے سری لنکا کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے انہیں اس دورے کی دعوت صدر میتھری پالا سری سینا نے دی تھی۔دورے کے دوران وزیراعظم میزبان صدر سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔ بات چیت کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی کئی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان ¾وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ¾ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے خارجہ امورطارق فاطمی ¾ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے ¾وزیراعظم ¾وزراء¾ ارکان پارلیمنٹ ¾اعلیٰ حکام ¾سرکردہ کاروباری شخصیات اور سفیروں کے اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ادھر کولمبو میں ایک بیان میں سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ سری لنکا کے دوران اعلیٰ اختیاراتی وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔بیان میں کہاگیا کہ سری لنکا کے وزیراعظم رانیل و کرما سنگھے وزیراعظم محمد نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز شریف کا بندرانا ئیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر استقبال کریں گے۔نواز شریف لگشمن کیدر گیمانسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات اورسٹرٹیجک سٹڈیز کی دعوت پر خصوصی لیکچر دیں گے۔وزیراعظم سری لنکا رانیل و کرما سنگھے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔وزیراعظم نواز شریف دورے کے دوران سری لنکا کے تاریخی شہر کینڈی بھی جائینگے ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…