لاہو ر(نیوزڈیسک )بلدیاتی انتخابات کے بعد ترقیاتی کام دھرے کے دھرے رہ گئے ، انتخابی عمل سے قبل گلی گلی پھرنے والے بلدیاتی نمائندوں نے منتخب ہونے کے بعد اپنے علاقوں اور غمی خوشی کی تقریبات میں جانا بھی چھوڑ دیا ۔اےک سروے کے مطابق لاہور کے اکثر و بیشتر علاقوں میں عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بلدیاتی انتخابات سے کچھ روز ترقیاتی کاموں کا آغاز کرایا گیا ۔ اس سلسلہ میں مختلف یونین کونسلوں میں سڑکیں ، گلیاں ، سیوریج اور سولنگ کے منصوبے شروع ہوئے جن پر بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ تک کام ہوتا بھی دکھائی دیالیکن یہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ان کاموں کو بریک لگ گئی ہے جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔ عوام کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل ووٹ کے لئے گھر گھر دستک دینے والے بلدیاتی نمائندوں نے انتخاب ہونے کے بعد نہ صرف اپنے علاقوں بلکہ غمی خوشی کی تقریبات میں آنا بھی چھوڑ دیا ہے ۔یہ ہمارا ہی قصور ہے کہ ہم سیاستدانوں کی باتوں اور جھوٹے وعدوں پر اعتبار کرکے بیٹھ جا تے ہیں۔