لاہور( نیوزڈیسک)شوکت خانم میں طالبان رہنما کا علاج عمران خان کو بھاری پڑ گیا،پیپلز پارٹی عمران خان کی طرف سے شوکت خانم ہسپتال میں طالبان کا علاج کرنے کے بیان پرآج ( پیر) کو احتجاج کرے گی ۔پیپلز پارٹی کے زونل صدر ڈاکٹر ضرار اورلاہور کے سیکرٹری اطلاعات فیصل میر کے مطابق آج سہ پہر تین بجے گورنر ہاﺅس کے باہر عمران خان کے اعترافی بیان پر احتجاج کیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کوصرف الزام کی بنیاد پر 90روز کے لئے حراست میں لیا جا سکتا ہے تو عمران خان دہشتگردوں کا علاج کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں انہیں کیوں گرفتار نہیں کیا جارہا۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کی طرف سے کہا گیاہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے کوائف کی پڑتال وفاقی حکومت اور اسکی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے۔ شوکت خانم انتظامیہ ہرگز آگاہ نہیں تھی کہ کوئی طالبان رہنما زیر علاج ہے۔ ڈاکٹر عاصم کی جماعت حکومت میں تھی جب لیاری گینگز وار اور دیگر مسلح دہشتگردتنظیموں کے افراد کا علاج کیا گیا ۔ دہشتگردوں کو رقوم کی ترسیل کے چینلز کی تحقیقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وزراءکے دہشتگردوں سے روابط کا انکشاف سامنے آیا ۔ پیپلز پارٹی کے وزراءکے دہشتگردوں سے روابط کو ایک اہم حساس ادارہ سامنے لایا ۔