گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)ڈاکوﺅں کو رات گئے کارروائی بھاری پڑ گئی،پولیس کا کوئیک رسپانس،مزید نفری بھی پولیس لائن سے طلب کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ فیصل کالونی میں چار ڈاکو ایک مکان میں گھس گئے۔ ڈاکے کی اطلاع پرپولیس نے مکان کو گھیرے میں لے لیاجس کے بعدپولیس اور ڈاکوو¿ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔گوجرانوالہ کی فیصل کالونی کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کیلئے چار ڈاکو داخل ہوئے تو تھوڑی ہی دیر بعد پولیس کو بھی اس واقعے کی اطلاع مل گئی، اور وہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گھر کے باہر پہنچتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ڈاکوو¿ں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔اہل خانہ 5 روز پہلے ہی اس گھر میں شفٹ ہوئے تھے۔ اس وقت پولیس اور ڈاکوو¿ں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے جا رہے ہیں۔ پولیس نے ارد گرد کے مکان خالی کرا لئے ہیں اور قریبی عمارتوں پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔