گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)شادی کی خواہش موت کا پیغام بن گئی،گوجرانوالہ کے صنعت کار شبیر حسین کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا،پیسے کی لالچ نے اندھا کر دیا ، گوجرانوالہ میں خاتون نے صنعت کار شبیر حسین کو شادی کا جھانسہ دیا اور پھر صنعت کار کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔ لاکھوں روپے بھی ہتھیائے اور گاڑی بھی بیچ دی۔ پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پیسے کی لالچ نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے صنعت کار سے دو لاکھ نقدی اور گاڑی ہتھیا لی اور پھر جان لے لی۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سلامت پورہ کی رہائشی خاتون نسرین بی بی نے مقتول شبیر حسین کو کمالیہ لے جا کر قتل کیا۔ ملزمہ نسرین کا کہنا ہے کہ اس کے دو بھائی جیل میں ہیں جن کی ضمانت کے لئے رقم چاہئے تھی۔ مقتول کے بھائی نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزمہ نسرین اور اس کے دو ساتھیوں خرم شہزاد اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔