تہران(نیوزڈیسک)عالم اسلام کیلئے افسوسناک دن،سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب کاانتہائی اقدام،ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ریاض میں ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے گزشتہ روز 2 مذہبی رہنماو¿ں شیخ نمر النمر اور فارس الشویل کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران میں مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے سعودی سفارتخانے کا محاصرہ کرکے پتھراو¿ کیا، جس کے نتیجے میں سعودی سفارت خانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ مظاہرین نے عمارت میں داخل ہو کر اس کے مختلف حصوں میں آگ بھی لگا دی۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔واقعے کے بعد سعودی عرب نے ریاض میں تعینات ایرانی سفیر کو 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سفارتی تعلقات کے معطل ہونے تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب کے دو مذہبی رہنماو¿ں نمر النمر اور فارس الشویل کو اپنے پیروکاروں کو دہشت گردی اور حکومت مخالف سرگرمیوں پر اکسانے کے جرم میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔ جس کے بعد ایران، عراق اور لبنان نے شدید ردِ عمل ظاہر کیا تھا۔