پشاور(نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ راہداری قومی تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے، تمام صوبوں کو فائدہ پہنچنا چاہئے، کوئی ہٹ دھرمی اختیار کی گئی تو سخت لب و لہجہ استعمال کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اے پی سی اقتصادی راہداری پر تحفظات دور کرنے کیلئے بلائی گئی تھی، راہداری کا فائدہ تمام صوبوں کو پہنچنا چاہئے، کوئی ہٹ دھرمی اختیار کی گئی تو سخت لب و لہجہ استعمال کریں گے۔مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کے جواب ضروری ہیں۔