پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے (ن) لیگ کے کارکنوں کیخلاف بلی کی چوری کا مقدمہ درج کرادیا

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں پولیس کے پاس ایک دلچسپ اورعجیب وغریب مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ن لیگ نے پارٹی میں شامل نہ ہونے پرا س کی لاڈلی اور پالتو بلی کو چوری کرالیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے نثار کالونی کی رہائشی خاتون نے بلی چوری کی درخواست تھانے میں جمع کرائی تاہم پولیس کے انکارپرخاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا جس کے بعد عدالتی حکم پرسمن آباد پولیس اسٹیشن میں بلی کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے بلی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ بلی کی چوری میں مسلم لیگ(ن) کے کارکن ملوث ہیں کیونکہ وہ تحریک انصاف کی کارکن ہیں اور بلی سمیت دھرنوں میں بھی شریک ہوتی رہی ہیں جب کہ(ن) لیگ کے کارکن چاہتے تھے کہ وہ بھی ان کی پارٹی میں شامل ہوجائیں۔ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بلی کی مالکن کا کہنا تھا کہ اس کی بلی کی مالیت 2 لاکھ روپے ہے اور سیاسی رقابت کی وجہ سے محلے میں رہنے والے(ن) لیگ کارکنوں نے اسے اغوا کیا،خاتون نے اپیل بھی کی ہے کہ اس کی بلی کو رہا کردیا جایئے کیونکہ وہ اوراس کے گھروالے بلی سے انتہائی محبت کرتے ہیں اس کے بغیر اداس وپریشان ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…