جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ، (ن) میں شامل نہیں ہو رہی ،پارٹی کے اندر رہ کر اصلاح کیلئے کام کر رہی ہوں‘ فردوس عاشق اعوان

datetime 3  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیشن کے لحاظ سے ڈاکٹرہو ں ،مردہ معاشرے کی سرجری کرنے کیلئے ہی سیاست میں آئی ہوں ‘ سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
لاہور(نیو زڈیسک)پیپلز پارٹی کی رہنماو سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی باتیں صرف افواہیں ہیں ،وزارت اطلاعات سے استعفیٰ اس لیے دیا تھا کیونکہ مجھے یہ وزارت صرف لیبل کی حد تک دی گئی تھی اس میں اختیار کچھ نہیں تھا ، آصف علی زرداری نے بہت دانشمندانہ طریقے سے حکومت چلائی لیکن اس وقت ان کو چاہیے کہ پارٹی کو متحد کرنے کیلئے کام کریں ۔ ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ ہم سیاستدان وہ بدنصیب لو گ ہیں جن سے نہ گھر والے راضی ہوتے ہیں اور نہ ہی باہر والے ،گھر والوں کو بھی ہم سے شکایات رہتی ہے کہ ہم انہیں وقت نہیں دیتے اور باہر کے لوگوں کو بھی یہی شکایت رہتی ہے ۔ میں پروفیشن کے لحاظ سے ڈاکٹرہو ں اور اس مردہ معاشرے کی سرجری کرنے کیلئے ہی سیاست میں آئی ہوں ،میرے پاس پانچ وزارتیں تھیں اور ان میں سٹیٹس کو کو توڑنا چاہتی تھی کیونکہ سرکاری اداروں میں بیوروکریسی کی کام کرنے کی رفتار بہت سست ہوتی ہے جسے میں تیز کرنا چاہتی تھی لیکن وہ لوگ ایسا چکر چلاتے ہیں کہ غلطی کی نشاندہی کرنیوالے کو ہی ہائی جیک کر لیتے ہیں اور انسان کو لگتا ہے کہ میں ہی غلط ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں سب افواہیں ہیں کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی ہوں ، کچھ حلقے کہہ رہے ہیں کہ میں پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو نے جا رہی ہوں لیکن ابھی تک ایسا کچھ نہیں ۔ میں پارٹی کے اندر بیٹھ کر پارٹی کی اصلاح کیلئے کام کر رہی ہوں لیکن اگر پارٹی نہیں بدلے گی تو میری کو شش ہو گی کہ پھر میں ہی خود کو بدل لوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ اس لیے دیا تھا کیونکہ مجھے یہ وزارت صرف لیبل کی حد تک دی گئی تھی ،یہ وزارت پانچ جگہوں سے چلائی جا رہی تھی جس میں صدر ہاﺅس، وزیراعظم ہاﺅس ، پارٹی سیکرٹریٹ ،فریال بی بی اور سابق وزیراطلاعات کا گھر بھی شامل تھا جب اتنے سارے لوگ موجود تھے تو مجھے وزیر بنانے کی کیا ضرورت تھی ، مجھے تمام معاملات میں مسلسل بائی پاس کیا جا رہا تھااس لیے میں نے استعفیٰ دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…