لاہور(نیوزڈیسک)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے‘ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا،اقتصادی راہداری کا سا 1000 اور تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے اہم ہے ‘پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کے تاریخ ساز منصوبہ کا معاہدہ ہوا جس سے چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔ اپنے اےک انٹر وےو سر تاج عزےز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے‘بھارت کے ساتھ مذاکرات کا ایجنڈا 8 سے 10 نکاتی ہو گا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی راہداری، کاسا1000، تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہیں ۔ پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کے تاریخ ساز منصوبہ کا معاہدہ ہوا جس سے چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں یورپی اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوئے ، اس سال اقتصادی راہداری کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں گے ۔