لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کا پارٹی انتخابات 3مر حلوں میں کروانے کا فیصلہ جبکہ پارٹی انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ (سوموار ) چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی صدارتمیں ہونیوالے اجلاس میں کیا جا ئیگا۔ ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف نے پورے ملک میں ایک ہی مر حلے کے بجائے3مر حلوں میں پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت پہلے مر حلے میں خیبر پختونخواہ ‘دوسرے میں سندھ اور پنجاب اور آخری مر حلے میں کشمیر ‘گلگت بلتستان اور بلو چستان میں کروائے جائیں گے جبکہ اس حوالے سے تحر یک انصاف کے چےئر میں عمران خان نے پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے جس میں مر کزی عہدیدار ا ن شاہ محمودقر یشی ‘جہا نگیر خان تر ین ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے سمیت دیگر مر کزی قائدین بھی شر یک ہوں گے اور پارٹی انتخابات کی حتمی تاریخ کااعلان کیا جا ئیگا۔